بسم اللہ الرحمن الرحیم
--------------
ابو ذررضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت كے دن ایك آدمی كو لایا جائے گا، اور كہا جائے گا: اس كے چھوٹے چھوٹے گناہ اس کے سامنے پیش کرو۔ وہ گناہ اس كے سامنے لائے جائیں گے، جب كہ بڑے گناہ اس سے چھپا لیئے جائیں گے۔ كہا جائے گا: تو نے فلاں فلاں دن یہ كام كیا تھا؟ وہ اقرار كرے گا انكار نہیں كرے گا۔ اور بڑے گناہوں سے ڈر رہا ہو گا۔ كہا جائے گا: اسے ہر برائی كے بدلے ایك نیكی دے دو۔ وہ كہے گا: میرے ایسے بھی گناہ ہیں جنہیں میں یہاں نہیں دیكھ رہا۔ ابو ذررضی اللہ عنہ نے كہا: میں نے رسول اللہ ﷺ كو دیكھا، آپ ﷺ اتنا مسكرائے كہ آپ ﷺ کے دندان مبارک نظر آنے لگے
السلسلہ صحیحہ ٣٦٧٩
--------------
from Quran Aur Hadees https://ift.tt/2KJNm5j
No comments:
Post a Comment