بسم اللہ الرحمن الرحیم
-----------
عبد الرحمن بن ابو بکرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کی انہونے اپنے والد سے دریافت کیا کی
ابو جان! میں آپ کو ہر صبح یہ دعا پڑھتے ہوئے سنتا ہوں
اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ
اے اللہ! تو میرے بدن میں عافیت عطا فرما ، یا اللہ تو میرے کانوں میں عافیت عطا فرما، اے اللہ تو میری نگاہوں میں عافیت عطا فرما، تیرے سوا کوئی معبود نہیں آپ اسے تین مرتبہ دہراتے ہیں جب صبح کرتے ہیں اور تین مرتبہ جب شام کرتے ہیں؟، تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی دعا کرتے ہوئے سنا ہے، اور مجھے پسند ہے کہ میں آپ کی سنّت پر عمل کرتا رہوں ۔
سنن ابو داوود جلد ٣ / ١٦٤٩ -حس
-----------
from Quran Aur Hadees https://ift.tt/2zwAI5h
No comments:
Post a Comment