Saturday 29 December 2018

ایک بار سورت الللاس پڈو اور ایک ہی تیری قرآنی کتاب کا کاباب کاما لو


بسم اللہ الرحمن الرحیم
-------------
حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص اتنا بھی نہیں کرسکتا کہ ایک رات میں تہائی قرآن کی تلاوت کرلے؟ انھوں ( صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے عرض کی: ( کوئی شخص ) تہائی قرآن کی تلاوت کیسے کرسکتاہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے
صحیح مسلم ١٨٨٦ 

حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،انھوں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: میں تمھارے سامنے تہائی قرآن کی قراءت کرتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ﴿ اللَّهُ الصَّمَدُ پڑھا یہاں تک کہ اسے ( سورت ) کو ختم کردیا
صحیح مسلم ١٨٨٩ 
-------------


from Quran Hadees http://bit.ly/2EUnMKH

No comments:

Post a Comment